عمر ایوب جوڈیشنل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی، سپیکر نے استعفیٰ منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے،عمر ایوب نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جس کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منظور کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا ۔
عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کیا جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹرگوہر کا نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوادیا ۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مراسلہ سپریم کورٹ کو ارسال کیا جائے گا۔اپوزیشن کی جانب سے عمر ایوب کا نام پہلے دباو اور ضد پر شامل کرایا گیاتھا۔
عمر ایوب کے نام شامل کئے جانے کے وقت بھی عمر ایوب پر مقدمات درج تھے۔
مزید پڑھیں:دفاعی تعاون پاک ترک تعلقات کا اہم پہلو : خواجہ آصف