کورونا مزید 56 زندگیاں نگل گیا، 2 ہزار مریضوں کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں کورونا وائرس کا زور تھم نہ سکا،24گھنٹوں میں مزید 56 افراد جان کی بازی ہارگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی ہے ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 32 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 41 ہزار 254 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 460 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار 793، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 589، بلوچستان میں 18 ہزار 836، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910، اسلام آباد میں 41 ہزار 561 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 46 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سےمرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 802 تک پہنچ چکی ہے ، پنجاب میں 4 ہزار 806، سندھ میں 4 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 923، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 267 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔