قومی ٹیم بہترین،پنڈی ٹیسٹ ضرور جیتیں گے:شاداب خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ قومی ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں بھی اچھا پرفارم کرے گی اور ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں نہ ہونے سے فرسٹریشن تو ہوتی ہے لیکن جو چیز میرے ہاتھ میں نہیں ہے میں اس کی ٹینشن نہیں لیتا، فٹنس یا انجری میرے ہاتھ میں نہیں البتہ جلد ٹیم کا حصہ ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں کھیل پا رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، پاکستان ٹیم اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے، ٹیم نے کراچی ٹیسٹ میں بھی فائٹ کی اور کامیابی حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کراؤڈ نہ ہوا تو اسے مس کریں گے کیونکہ فینز ؒکھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں جس سے حوصلہ افزائی ہو تی ہے، ہمیں امید ہے کہ فینز کو سٹیڈیمز میں آنے کی اجازت ملے گی اور وہ ہمیں سپورٹ کریں گے۔
یاد رہے کہ شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہو ئے تھے اور اسی وجہ سے وہ ان دنوں ری ہیب مکمل کر رہے ہیں اور پاکستان سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔