(24نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پی ایس 88 ضمنی انتخاب کے موقع پر ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کو پولیس نے سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں جوہر موڑ کے قریب پی ایس 88 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے گزشتہ روز کھلنے والے الیکشن آفس کو پولیس نے ممنوعہ ترانا چلانے پر سیل کر دیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطاق انتخابی دفتر کو ممنوعہ ترانہ چلانے کے بعد بند کیا گیا ہے اور دفتر سے ساؤنڈ سسٹم کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔