پنجاب پولیس بھرتیوں کیلئے 3رکنی بورڈ تشکیل دیدیا گیا

Feb 03, 2021 | 11:13:AM
پنجاب پولیس بھرتیوں کیلئے 3رکنی بورڈ تشکیل دیدیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل، ڈرائیور اور وائرلیس آپریٹرزکی بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس میں بھرتیوں کے لئے ڈی آئی جیز کی سربراہی میں 3 رکنی بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔شیڈول اے کے امیدواروں کی فزیکل پیمائش 8 فروری اور شیڈول بی کی 13 فروری کو ہوگی جب کہ شیڈول اے کا برداشت ٹیسٹ 19 اور شیڈول بی کا 24 فروری کو ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس ٹیسٹ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اور ایک میل دوڑ ہو گی جب کہ تمام امیدواروں کا بورڈ ریویو 8 مارچ کو ہو گا اور بھرتیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔