خاتون سمیت 4ٹک ٹاکرز کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کیخلاف درج

Feb 03, 2021 | 11:20:AM
 خاتون سمیت 4ٹک ٹاکرز کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کیخلاف درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گارڈن انکل سریا ہسپتال کے قریب کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا ہسپتال کے قریب کارپرفائرنگ میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرزکے قتل کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول صدام حسین کے بھائی ادریس کی مدعیت میں نا معلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا، جاں بحق ہونے والے ٹک ٹاکرزمیں صدام حسین ،سید ریحان شاہ عرف انعام شاہ ، عامر خان اورخاتون مسکان شیخ شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار(نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرکو قتل کردیا تھا جو ٹک ٹاک شوٹ کرکے واپس آرہے تھے۔