وزیر اعظم کی مشروط استعفے کی پیشکش بے معنی ہے : یوسف رضا گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مشروط استعفے کی پیشکش بے معنی ہے،کرپشن اور دولت لوٹنے کے معاملے کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اوردیگر کیخلاف ٹڈاپ کرپشن کے 26مقدمات کی سماعت وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر 9مارچ تک ملتوی کردی گئی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایک ہی الزام پر 26مقدمات بنا ئے گئے ، وعدہ معاف گواہوں کو جیل میں ہونا چاہیے لیکن وہ اس کیس میں باہر ہیں ،عدالت سے کہا ہے کوئی ایک کا فیصلہ کریں تاکہ اسے چلایا جائے ۔
سابق وزیراعظم نے کہا پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں متفقہ طور پر فیصلے کرتی ہیں، موجود ہ حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو انہوں نے بھی استعفے دیئے تھے جو اسپیکر نے قبول نہیں کئے، سینیٹ الیکشن ہر حال میں ہونے ہیں تو استعفے دینے کا کوئی مقصد نہیں، پی ڈی ایم استعفے اپنے فیصلے کے تحت دے گی، اپنی حکمت عملی خود بنا کر تحریک چلائیں گے، پہلے تمام آپشن استعمال ہونگے اور آخر میں استعفے ہوں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا ہماری تحریک ٹھنڈی نہیں ہوئی۔ پیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنانے کی ماہر ہے۔یوم کشمیر ہوگا اور حیدرآباد میں جلسہ بھی ہوگا ،مسلم لیگ نون کی میزبانی میں کشمیر میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا قانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں سینٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لیا۔پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔