وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا معاملہ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےنوٹس لےلیا

Feb 03, 2021 | 13:00:PM

(24نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم  عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس لےلیا ۔

عدالت نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کی  اخباری خبر پرنوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ  عدالتی کارروائی پر بنچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا جائے گا۔اگر  ترقیاتی فنڈز آئین قانون کے مطابق ہوئے تو یہ چیپٹر ختم کردیں گے، اگر ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہوگی۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا۔ جو بھی کام ہوگا وہ قانون، آئین اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا۔بعدازاں 2رکنی بنچ نےآئندہ سماعت بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں 50 ،50 کروڑ کے فنڈ دینے کااعلان کیا تھا۔

 
 

مزیدخبریں