پیپلز پارٹی کو بڑا ریلیف،جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری کی مستقل ضمانت منظور،نیب کو گرفتاری سے روک دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جعلی اکاونٹس کیس میں اہم پیشرفت ،پیپلز پارٹی کو بڑا ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ریلیف دیتے ہوئے مستقل ضمانت منظور کر لی ،نیب کوسابق صدر کی گرفتاری سے بھی روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نیب راولپنڈی کی جانب سےمخالفت اور نہ ہی حمایت کی گئی۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں نیب نے آصف زرداری کے خلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا الزام عائد کر رکھاہے۔
دوران سماعت سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری گرفتاری کے بعد دو ماہ سے زائد ریمانڈ پر رہے، اس دوران نیب آصف زرداری سے تفتیش کر سکتا تھا، اب بھی وہ شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، طبی بنیادوں پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔