کسانوں کا احتجاج، مودی سرکار کے جنگی طرز پر اقدامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی کسانوں کا احتجاج تیسرے ماہ میں داخل ہو گیا، مودی سرکار نے نہتے کسانوں کو روکنے کیلئے جنگی طرز پر انتظامات کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق دلی کے اردگرد بھارتی پولیس کی نگرانی میں غازی پور، سنگھو اور ٹکری بارڈز پر سڑکوں پر کنکریٹ کی دیوار بنا دی گئی ہے، لوہے کی تاروں کا حصار بھی بنایا گیا ہے۔ حکومت کے ان اقدامات کے باوجود مظاہرین نے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب ماحولیات کی معروف کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی بھارتی کسانوں کی تحریک کی حمایت کی ہے۔
مشترکہ کسان مورچہ کے رہنماوں نے 6 فروری کو ہائی ویز اور سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے بھارتی معیشت کو خاصا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔