نیب کا ایک اور کیس میں سعد رفیق کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ

Feb 03, 2021 | 15:01:PM

(24نیوز) قومی احتساب بیورو لاہور نے مسلم لیگ  ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف حافظ آباد ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں،شواہد نہ ملنے پر  اپوزیشن رہنما کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  نیب تحقیقات میں خواجہ سعد رفیق کے انکوائری پر اثر انداز ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ پراسکیوشن ونگ نے تجویز دی ہے کہ اپوزیشن رہنما سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کردی جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیر ریلوے پر الزام تھا کہ ٹرین حادثے کی انکوائری ٹھیک نہیں کرائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 2015 میں چھناواں پل ٹوٹنے سے ٹرین کا انجن اور 3بوگیاں لوئر چناب نہر میں جا گریں تھیں، حادثے میں پاک آرمی کے 4افسر،خاتون، 2 بچے، 1صوبیدار میجر، 5 سپاہی اور تین سویلین جاں بحق ہوئےتھے۔ سابق وزیر ریلوے کے خلاف نیب کو  شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انہوں نے  اصل مجرم کو بچا لیا  ہے۔ 

مزیدخبریں