کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ،انٹیلی جنس رپورٹ پرالرٹ جاری  !!!

Feb 03, 2021 | 14:18:PM
کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ،انٹیلی جنس رپورٹ پرالرٹ جاری  !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں دہشتگردی کے بڑے حملے کے خدشے کے پیش نظر نیکٹا نے حساس اداروں کی رپورٹ پر دوسرا  الرٹ جاری کر دیا ۔سکیورٹی اداروں کو انتظامات مزید فول پروف بنانے اور چیکنگ کا عمل سخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی کے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے۔ دہشتگرد خودکش حملے سمیت گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔دہشتگرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔نیکٹا کے مطابق پولیس، رینجرز اور متعلقہ ادارے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ  نیکٹا  کی جانب سے 8جنوری کو بھی کراچی میں دہشتگردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔