کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکوں میں سے صرف 83 ہزار سندھ کو ملیں: مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر اسلام آباد سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ چین سے براہ راست کورونا ویکسین منگوانا چاہتا ہے لیکن وفاق رکاوٹ بن رہا ہے۔
ملک بھر کی طرح سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی طبی عملےکوویکسین لگاکرویکسی نیشن کےپہلےمرحلےکاآغاز کردیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نےاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ویکسین کے عمل میں پاکستان کا نمبر 80 ہے، ہم سے پہلے 79 ملک نے ویکسین کا عمل شروع کردیا ہے،چین کے علاوہ کوئی بھی ملک پاکستان کی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھا۔ چین نےہمیں کوروناویکسین کی5لاکھ خوراکیں دیں، مشکل حالات میں ساتھ دینےپرچینی حکومت کےمشکورہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ براہ راست چائنہ سے ویکسین منگوائیں لیکن ہمیں وفاق کی جانب سے رکاوٹیں ہیں، وفاقی حکومت کی حکمت عملی سمجھ نہیں آرہی، ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کی 1166 پر رجسٹریشن کا عمل مناسب نہیں ہے۔کراچی، حیدرآباد، بےنظیر آباد میں سب سے زیادہ کیسز ہیں لیکن صرف 83 ہزار ویکسین وفاق نے سندھ کے حوالے کی ہیں۔ 62 سے 63 ہزار خوراکیں کراچی کے لئے دی گئی ہیں ، نہیں معلوم ویکسین کس طریقہ کار کے تحت تقسیم کی جارہی ہے، ویکسینیشن کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے وفاق پرمزید تنقید کرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں ویکیسن کے معاملے میں حکومتیں بہت زیادہ فعال کردار ادا کر ہیں، بدقسمتی سے پاکستانی حکومت اس عمل میں اپنا کردار ادا نہیں کرسکی۔