ایران چند  ہفتوں یا مہینوں میں ایٹم بم تیار کرلے گا،روکنا ہوگا ، امریکا

Feb 03, 2021 | 15:57:PM

(24نیوز)نئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ایران کے جوہری پروگرام میں تیزی سے پیشرفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو نہ روکا گیا تو وہ ممکنہ طور پر چند  ہفتوں یا مہینوں میں ایٹم بم تیار کرلے گا۔

وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے مزید  کہا ہے کہ  ایران تیزی سے ایٹمی قوت بننے کے قریب بڑھ  رہا ہے اور اس کے بہت نزدیک تر ہوگیا ہے۔ ایران کے ساتھ جوہری تنازع بہت شدید ہوسکتا ہے کیونکہ ایران معاہدے کے تحت عائد ہونے والی مزید پابندیاں ختم کرکے اپنے مقصد سے نزدیک ہوجائے گا اور اس کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانا ہفتوں کا کھیل ہوگا۔

ٹرمپ نے اپنے پیش رو صدر اوباما کے دور میں ایران سے ہونے والے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کا معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کردیا تھا اور دباؤ بڑھانے کے لیے ایران پر 2018 میں سخت ترین پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔ تاہم  امریکی صدر جوبائیڈن نے برسر اقتدار آنے کے بعد سابقہ معاہدے کی پابندی کی  شرط پر ایران سے دوبارہ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔

مزیدخبریں