آپ ابھی نہیں جا سکتے،جج کا شہباز شریف کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نےآشیانہ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت شہباز شریف نے احتساب عدالت سے روسٹرم پہ آ کر کچھ کہنے کی اجازت طلب کی۔لیگی صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے لہٰذا مجھے جانے دیا جائے۔جج امجد نذیر چودھری نے مزید کہا آپ ضمانت پر ہوتے تو ٹھیک تھا، ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،اس لئے آپ کو یہ سہولت نہیں مل سکتی، یہ قانونی تقاضہ ہے۔ جج نے مزید کہا کہ گواہوں کے بیانات قلم بند ہو رہے ہیں لہٰذا آپ کا عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے۔
لیگی صدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آج شہباز شریف سے متعلق کوئی گواہ نہیں ہے۔بعدازاں عدالت نے نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ کروا لیا اور کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں پر وکلا کو جرح کیلئے بھی طلب کر لیا ہے۔