(24نیوز)امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ،ریاست اوکلاہا ما میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی بھی ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 بچے اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون اور بچہ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تاہم خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں پہنچ کر گھر کا گھیراؤ کیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو بعد میں حراست میں لے لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے ہلاک بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، حملہ آور سے تفتیش جاری ہے۔