کلبھوشن کیس ،بھارتی ہائی کمیشن کےوکیل کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت

Feb 03, 2021 | 16:23:PM

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، عدالتی معاون حامد خان عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے طارق کھوکھر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آج آپ التوا چاہتے ہیں۔جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نہیں میں ایک معاملے پر عدالت کی معاونت کروں گا،انھوں نے عدالت کو بتایا کہ محمد اسماعیل سمیت پانچ بھارتی قیدیوں کو رہا کر کے بھارت روانہ کیا جا چکا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل آج نہیں آئے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائےاور کیس میں اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں گے۔

مزیدخبریں