جن کی چھترول ہونی چاہیے تھی وہ عوام کو روند رہے ہیں،فر دوس عا شق اعوا ن

Feb 03, 2021 | 17:15:PM

(24 نیوز)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئی صنعتی پالیسی دے رہے ہیں ۔جس کے تحت میڈیا کو بھی انڈسٹری کا درجہ دیا جا ئے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق فر دو س عا شق اعوا ن نے کہا ہے کہ لاہور اس سے پہلے رنگ بازی کیلئے مشہور تھا، رنگ بازی سے قبل لاہور باغات کا شہر تھا ۔اس شہر کو جاتی عمرہ کے ٹولے نے ماند کردیا ۔جاتی عمرہ کے ٹولے نے شہر کو کنکریٹ بنادیا۔ ن لیگ کی باقیات ایک خاتون کی گاڑیوں نے چار معصوم جانیں ضائع کردیں ۔وزیراعظم نے اسلام آباد حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ جن کی چھترول ہونی چاہیے تھی وہ عوام کو روند رہے ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تاجروں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے مدعو کیا ۔ تاجروں کی تجاویز کو سراہتی ہوں ۔وزیراعظم قبضہ مافیا کو شکست دیں گے ۔ لبرٹی کے تاجر بھی قبضہ مافیاکے ہاتھوں یرغمال رہے ،انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں