ددوچھہ ڈیم کی تعمیر ،زمین میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

Feb 03, 2021 | 17:53:PM
ددوچھہ ڈیم کی تعمیر ،زمین میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ددوچھہ ڈیم کی تعمیر اورزمین میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیاگیا، عدالت نے ڈیم اراضی کے حصول کیلئے مرحلہ ازسر نو شروع کرنے کا حکم سنا دیا، عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ڈیم کے حصول کیلئے معاوضہ متاثرین کی مشاورت سے طے کیا جائے۔
ددوچھہ ڈیم تعمیر کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے جاری کیا، متاثرین ددوچھہ ڈیم کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے منظور کرلیں۔فیصلے میں کہاگیاہے کہ2010میں 7977 کنال اراضی حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ،مارچ 2020 میں 13773 کنال اراضی کے حصول کا دوسرا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔