جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے برطانیہ میں لاک ڈائون کے دوران نوسر بازگروہ متحرک 

Feb 03, 2021 | 18:01:PM

(24 نیوز)برطانیہ میں لاک ڈائون کے دوران نوسر باز اور فراڈی گروہ متحرک ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لاکر عوام کو لوٹنے کاسلسلہ جا ری ۔
تفصیلا ت کے مطا بق برطانیہ کے نمبر سے عوام کو نیشنل انشورنس کے نام پر ریکارڈ شدہ میسج بھیجا جاتا ہے۔میسج میں نیشنل انشورنس نمبر غیر قانونی سرگرمی کیوجہ سے معطل کیے جانے کا کہا جاتا ہے۔ ٹارگٹ سے کہا جاتا ہے کال کے بعد نمبر ایک دبائیں اور آفیسر سے بات کریں ۔نمبر ایک دبانے سے نوسر باز گروہ آپکی تمام پرسنل ڈیٹیلز لینے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
برطانوی پولیس نے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزیدخبریں