سینٹ الیکشن میں خریدوفروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،مراد سعید

Feb 03, 2021 | 18:28:PM
سینٹ الیکشن میں خریدوفروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،مراد سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا  ہےکہ ہم چاہتے ہیں سینٹ الیکشن میں خریدوفروخت کا سلسلہ بند ہو،اوپن بیلٹ کے ذریعے چھانگا مانگا کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مک مکا نہیں چلے گا ۔ یہ سپیکر کے پاس جائیں گے۔ شاہ صاحب کے پاس جائیں گے۔ یہ ایوان اس لئے نہیں بنا ۔ یہ چور ہیں ،ڈاکو ہیں، قبضہ مافیا ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا جو کہہ رہے تھے استعفےمنہ پر مار دیں گےکہاں ہیں استعفے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ یہ لوٹ مار کے تحفظ کیلئے اسمبلی آتے ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ایک بندہ دوائی کیلئے گیا تھا آج تک نہیں آیا، باہر بیٹھ کر پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے۔ چین پاکستان کا دوست ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ،انہوں نےکہاکیوں سجن جندال کو بغیر ویزہ بلا کر ملاقات کرتے تھے۔ مودی سے آپ نے چھپ کر ملاقاتیں کی، اسکا جواب دیں، آپ کے سٹیج سے آزاد بلوچستان کا نعرہ کیوں لگا۔ مراد سعید کی تقریر کے دوران عامر ڈوگر نے مراد سعید کو لقمہ دیتے ہوئے  تقریر ختم کرنے کا کہا ۔

اپوزیشن کے احتجاج کہ دوران فواد چوہدری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایوان میں اپوزیشن نشستوں پر چلے گئے اور اپوزیشن سے شور اور احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی۔