ریلوے پولیس میں اے آئی جی، ایس پیز، ڈی ایس پیز کے تبادلے

Feb 03, 2021 | 18:59:PM
 ریلوے پولیس میں اے آئی جی، ایس پیز، ڈی ایس پیز کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ریلوے پولیس میں اے آئی جی، ایس پیز، ڈی ایس پیز سمیت افسروں کے تبادلے۔ ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے تحریری احکامات جاری کر دئیے۔
تفصیلا ت کے مطا بق  اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق کو ایس پی ریلوے لاہور ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ ایس پی راولپنڈی ظہیر ارشد کو اے آئی جی ایڈمن لاہور تعینات کردیا گیا۔ ایس پی پشاور ڈویژن ریاض احمد کو ایس پی راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ ڈی ایس پی نیاز احمد کو ایس پی پشاور ڈویژن کا چارج دے دیا گیا۔ ڈی ایس پی مہر کوثر عباس کو ایکٹنگ ایس پی ملتان ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی جواد احمد کو ایس پی مغلپورہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ڈی ایس پی امجد منظور کو ایس پی سکھر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

 ایس پی ریلوے پولیس ملتان ڈویژن امجد منظور کا تبادلہ، ایس پی سکھر ڈویژن لگا دیا گیا ۔ قصور عباس کو ایس پی ریلوے پولیس ملتان ڈویژن لگا دیا گیا ،قصور عباس ڈی ایس پی  لاہور ڈویژن تعینات تھے ۔ ٹریننگ پر موجود ملتان ڈویژن کے انسپکٹر رانا ارسلان کی ترقی،  ڈی ایس پی ملتان ڈویژن  کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

ریلوے حکام نے گریڈ 20 اور 19 کے پانچ افسروں کے بھی تبادلے کر دئیے۔ گریڈ 20 کے پروجیکٹ ڈائریکٹر واصف علی کو پی ڈی لوکوموٹو تعینات کردیا گیا۔ ڈی ایس سکھر عبدالحسیب کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے مغلپورہ ورکشاپ تعینات کردیاگیا۔ ڈائریکٹر سیفٹی طارق لطیف کی ڈی ایس سکھر ڈویژن تعیناتی۔ ڈائریکٹر آپریشنز ریلوے امتیاز حسین کو ڈائریکٹر سیفٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔