آئین میں ترمیم سے سینیٹ الیکشن شفاف ہوگا، بابراعوان

Feb 03, 2021 | 19:06:PM

(24 نیوز)مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں ہمیشہ ضمیر بیچے جاتے رہے ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے ووٹوں کی منڈی دوبارہ لگے،آئین میں ترمیم سے سینٹ الیکشن شفاف ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا،سپیکر نے حزب اختلاف کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے۔مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایوان میں صرف بل کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں،سینٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے سب کو پتہ ہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ترمیم لاکر کوشش کررہے ہیں۔
بابر اعوان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان سیٹیاں بجاتے رہے ،مشیر پارلیمانی امور نے کہاکہ ہم آرٹیکل 226میں بھی ترمیم چاہتے ہیں ، سب جانتے ہیں یہ کیو ں بھاگ رہے ہیں،سیٹیاں بجانے سے آئینی ترمیم نہیں روکی جا سکتی،اگر کوئی چاہتا ہے این آر او لے کر ہمیں ووٹ دے گا تو ہمیں ایسا ووٹ نہیں چاہئے۔
مشیر پارلیمانی امور نے آئینی ترمیمی بل پڑھ کر سنا دیا، بابراعوان نے کہاکہ آرٹیکل 59 پر میثاق جمہوریت میں دستخط کئے آج یہ اس معاملے سے بھاگ رہے ہیں ،یہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر ووٹوں کی منڈی لگے ،ترمیم سے پارٹی کے خلاف ووٹ نہیں ڈالا جا سکے گا ،مشیر پارلیمانی امور نے کہاکہ آرٹیکل 63 میں تارکین وطن کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے اور کامیاب ہو کر شہریت چھوڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں