فرخ حبیب کا چیلنج قبول ، عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں ہم بلاول بھٹو کو لائینگے،فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فرخ حبیب کا چیلنج کو قبول کرتا ہوں ، عمران خان کو پارلیمنٹ میں لائیں ہم بلاول بھٹو کو لائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل ہوگا ۔اجلاس میں تحریک کی اگلی حکمت عملی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ5 کروڑ کو حرام سمجھنے والا وزیراعظم آج 50 کروڑ حلال سمجھتا ہے۔جب آپ نے 14 سینیٹر خریدے تھے تو اس وقت آپ کو خیال نہیں تھا آج جب ان کو معلوم ہے ان کے ایم این اے ان کے ساتھ نہیں تو یہ یاد آگیا ہے۔
سابق ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سلیکٹر بیچ میں سے ہٹ جائیں پھر ہم دیکھتے ہیں یہ کتنے دن کام کرتے ہیں ۔ سلیکٹر سے گزارش ہے سیاستدانوں کو ان کا کام کرنے دیں۔ اگر ہم عدم اعتماد کی تحریک لائے تو دس بارہ ووٹ سے کامیاب ہوئے۔
فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں زمان ٹائون میں ان کا گھر کون بنا رہا ہے،کتابوں کی بات کی گئی تو ہم بھی ریحام خان کی کتاب لائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے اس لئے پیسے آرہے ہیں کہ لوگ اپنے خاندانوں کے پالنے کے لئے بھیج رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔