پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا،صدر،وزیراعظم ،عسکری قیادت نے سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل290 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے،میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ میزائل تجربہ فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کے تحت کیاگیاہے،کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ نے تجربے کامشاہدہ کیا،سیاستدان، انجینئرز اور فوجی حکام اس موقع پر موجود تھے۔
کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز نے پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا،لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے میں شامل جوانوں کے تربیتی معیار کی تعریف کی ،کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز نے ویپن سسٹم کے تجربے اورمشاہدے کو سراہا۔