سوات، بونیر ، دیر اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.2 ، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاری سلسلہ تھا۔
تفصیلا ت کے مطا بق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، بونیر ، دیر اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ 98 کلومیٹر زیر زمین آیا جبکہ کو ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اس کا مرکز تھا۔