مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری، بجٹ خسارہ بڑھ کر 1138 ارب روپے ہو گیا

Feb 03, 2021 | 19:34:PM
مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری، بجٹ خسارہ بڑھ کر 1138 ارب روپے ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی کی آپریشن رپورٹ جاری کر دی، جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ بڑھ کر 1138 ارب روپے ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 995 روپے تھا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا۔ جولائی تا دسمبر مجموعی اخراجات 4489 ارب روپے رہے، پہلی ششماہی میں سود کی مد میں 1475 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ جولائی تا دسمبر دفاعی اخراجات 486 ارب 58کروڑ 50 لاکھ روپے رہے۔ جولائی تا دسمبر مجموعی آمدن 3351 ارب روپے رہیں۔جولائی تا دسمبر ٹیکس آمدن 2455 ارب 90 کروڑ روپے رہا۔
 وفاق نے 2210 ارب اور صوبوں نے 245 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ جولائی تا دسمبر 1138 ارب روپے کا ملکی و غیر ملکی قرض لیا گیا۔ جولائی تا دسمبر 454 ارب 45 کروڑ روپے کا بیرونی قرض لیا گیا۔ پہلی ششماہی میں 683 ارب 39 کروڑ روپے اندرونی قرض لیا گیا۔جولائی سے دسمبر تک 830 ارب روپے کے براہ راست ٹیکس وصول کئے گئے۔ اس دوران 337 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی وصول کی گئی۔ سیلز ٹیکس کی مد میں 918 ارب اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 123 ارب روپے وصول کئے گئے۔
جولائی سے دسمبر تک 895 ارب روپے کا نان ٹیکس وصول کیا گیا۔ چھ ماہ میں 47 ارب 54 کروڑ روپے کی پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔ جولائی سے دسمبر تک اسٹیٹ بینک کا منافع 372 ارب روپے رہا۔ گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 275 اربر وپے وصول کئے گئے۔