بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کے لئے بڑی خبر

Feb 03, 2021 | 19:44:PM

(24 نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز کا دائرہ کار بڑھا دیا، اب فریش پی ایچ ڈی یافتہ کالجز میں بھی ایک سال کے لئے تعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے پروگرام کے تحت فریش پی ایچ ڈیز صرف یونیورسٹیز میں لگائے جاتے تھے، یونیورسٹیوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پی ایچ ڈی یافتہ میں بے روزگاری بڑھ گئی۔ ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے تحت اب کالجز میں بھی فریش پی ایچ ڈیز والے افراد لگائے جاسکیں گے۔
 فریش پی ایچ ڈیز کو تنخواہوں کی ادائیگی ایچ ای سی کرے گی۔ ایچ ای سی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا ۔ایک ماہ میں پنجاب کے سرکاری کالجز کے پرنسپلز ایچ ای سی کو اپنی رضامندی فراہم کریں۔

مزیدخبریں