خوردنی اشیا کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ترجیح ہے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بنیادی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،تمام سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے.
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزرائ، سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز و دیگر سینئر افسرشریک ہوئے،وزیر خزانہ نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سالانہ بنیادوں کے تقابلی جائزے کی بنیاد پر جنوری میں سی پی آئی 5 اعشاریہ7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ،جو پچھلے سال 14اعشاریہ6 فیصد تھا،دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جولائی سے جنوری تک سی پی آئی 8 اعشاریہ2 فیصد ریکارڈ کیا گیا ، جو پچھلے سال انہی مہینوں 11 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا، ان اعدادوشمار کے مطابق سی پی آئی میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ چینی، انڈوں، پیاز وغیرہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ آٹے کی قیمت میں استحکام دیکھنے کو آیا ہے،اجلاس کو حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی ریلیز کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ہول سیل اور ریٹیل کی سطح پر اور مختلف اضلاع میں قیمتوں میں پائے جانے والے فرق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ہول سیل اور ریٹیل میں قیمتوں میں فرق مارکیٹ کمیٹیوں کی ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تحریک انصاف کی دو صوبائی حکومتوں میں موجودہ مارکیٹ کمیٹیوں کو فوری طور پر ختم کر دیا جائیگا،قابل افراد پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام تک یہ ذمہ داری متعلقہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو سونپی جائے گی،پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کاروائی کی جائے گی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں لئے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی بات چیت شوگر ملوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز کیا جائے گا۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو شوگر کی مد میں وصول شدہ سیل ٹیکس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی، اس نظام کو شفاف بنایا جا سکے گا، ایف بی آر کے موثر اقدامات کے نتیجے میں جولائی سے جنوری کے عرصے میں شوگر سیل ٹیکس کی مد میں 84فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے گندم، چینی جیسی بنیادوی اشیائے ضروریہ کے تخمینوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، اس حوالے سے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے,اشیائے خورونوش کی پرائس لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اس حوالے سے انتظامیہ کا متحرک اور فعال کردار یقینی بنایا جائے،غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔