ٹارگٹ کا حصول ممکن بنانے کیلئے کاٹن کنٹرول بورڈ تشکیل دیا جائے، فخر امام

Feb 03, 2021 | 20:31:PM
 ٹارگٹ کا حصول ممکن بنانے کیلئے کاٹن کنٹرول بورڈ تشکیل دیا جائے، فخر امام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کا کہنا ہے کہ پی سی جی اے حکومت کاٹن کنٹرول بورڈ تشکیل دے جو کاٹن ٹارگٹ کا حصول ممکن بنائے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کانفرنس نے پی سی جی اے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 82 لاکھ کاشت کار ہیں جن کے مکمل کوائف ہی موجود نہیں ہیں۔ کاٹن بیج کی چالیس سے پچاس ہزار ٹن بیج کی ضرورت ہے۔ اگر ہم معیار کی طرف نہیں جاتے تو زراعت میں ترقی ممکن نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز میں زراعت پر کام ہوگا۔ پی سی جی اے نے حکومت سے پانچ ہزار روپے فی من سپورٹ پرائس کا اعلان کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ کپاس کاشتکاروں کو بلا سود قرضے دیئے جائیں۔ تصدیق شدہ معیاری بیج اور خالص پیسٹی سائیڈ و فرٹیلائزر رعائتی نرخوں پر دیئے جائیں۔ روئی کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔