اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں، پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، تحریری جواب میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دےدی گئی۔
سپریم کورٹ میں جمع جواب میں کہاگیاہے کہ پنجاب حکومت رواں سال اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کےلئے تیار ہے، پنجاب حکومت نے تحریری جواب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جواز میں زیر سماعت مقدمے کا حوالہ دے دیا ۔
جواب میں کہاگیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کا ایک مقدمہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،پنجاب کے بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق جواب پہلے ہی سپریم کورٹ میں جمع کروا چکے ہیں،معزز عدالت مذکورہ کیس کا ریکارڈ طلب کر سکتی ہے،
پنجاب حکومت نے جواب میں کہاہے کہ پنجاب کے بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق کیس کی اب تک چار سماعتیں ہو چکی ہیں، اگر مناسب ہو تو سپریم کورٹ یہ کیس بھی اسی بینچ کو بھیج دے۔