(24 نیوز)سپریم کورٹ کے حکم پر ڈینئل پرل قتل کیس میں قید احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے عام بیرک میں منتقل کردیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق سندھ حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں ریسٹ ہائوس کا تعین ہونے کے بعد وہاں منتقل کیا جائےگا۔سرکاری ریسٹ ہائوس میں خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہوگی ۔انکی عمر رسیدہ والدہ کو بھی لاہور سے خصوصی طور پر بیٹے سے ملاقات کیلئے ریسٹ ہائوس لائے جانے کا امکان ہے۔
واضح ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دیا تھا۔