عوام پر 200 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں،اب بجلی مہنگی ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں، نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا ،نیپرا نے ٹیرف میں اضافے کے متعلق شراکت داروں سے تجاویزطلب کر لی ہیں ،نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی،کابینہ سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی تھی،ذرائع کاکہناہے کہ نیپرا نے بجلی 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا لیکن حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔واضح رہے کہ حکومت نے دو ہفتے قبل بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی تھی۔