کسانوں کیساتھ عالمی شخصیات کے اظہا ریکجہتی پر مودی حکومت تلملا اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی شخصیات کے ٹویٹس پر مودی کے حمایتی سیخ پا۔ ٹویٹس کا جواب دینے بھارتی وزارت خارجہ خود میدان میں آگئی اور دنیا بھر سے رسوائی کی کا لک منہ پر مل لی۔
تفصیلا ت کے مطا بق عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کی جا نب سے بھارتی کسانوں پر تشدد کے خلاف ٹویٹ کے بعد دنیا بھر سے معروف شخصیات کاشتکاروں کی حمایت میں بول پڑیں۔معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ٹویٹ کیا کہ ہم بھارت میں مظاہرہ کرتے کسانوں کے ساتھ ہیں۔امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی بھانجی مینا ہیرس نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی فورسز کا کسانوں پر دھاوا اور انٹرنیٹ کی بندش قابل مذمت عمل ہیں۔
ان چند ٹویٹس سے بھارتی حکومت سیخ پا ہوگئی، عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ مودی کے حمایت یافتہ بالی وڈ اداکار بھی میدان میں آگئے، اور کسانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا۔اداکارہ کنگنا رناوت نے کسانوں کو دہشت گرد قرار دیا، اداکار اکشے کمار اور کرن جوہرنے بھی کسان مخالف بھارتی سرکار کے بیانئے کی حمایت کی، سنیل شیٹی اور اجے دیوگن نے کسانوں کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا۔