نوازشریف ، فضل الرحمان ٹیلیفو نک رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر اتفا ق 

Feb 03, 2021 | 22:28:PM
نوازشریف ، فضل الرحمان ٹیلیفو نک رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر اتفا ق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نوازشریف اورمولانا فضل الرحمان  میں ٹیلیفو نک رابطہ ہوا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے نواز لیگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس کی حمایت کرے گی۔مسلم لیگ حکومت مخالف تحریک میں اپنی پوری قوت کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے سنجیدہ مشاورت کی ، نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا  اور لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔