نادرا میں بورڈ آف گورنرز نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم،سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا

Feb 03, 2021 | 22:41:PM
نادرا میں بورڈ آف گورنرز نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم،سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا میں 3 سالوں سے بورڈ آف گورنرز نہ ہونےپر اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین سالوں سے نادرا میں بورڈ آف گورنرز نہ ہونے کا ذمہ دار وزارت داخلہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر بتائیں کہ نادرا میں تین سالوں سے بورڈ غیر فعال کیوں ہے۔
 عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ بورڈ کو آئندہ سماعت سے پہلے فعال کرے۔ کیس کی مزید سماعت 2 مارچ کو ہو گی۔