سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے26 ویں آئینی ترمیمی بل پیش، اپوزیشن کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوان تحریک انصاف کا نہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہے، ڈھائی سال سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کے مائیک بھی بند کرا دیئے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں آئین میں 26 ویں آئینی ترمیم کرنے کا بل پیش کر دیا ہے۔ اس بل میں سینٹ الیکشن اوپن کرنے اور دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم شامل کرناچاہتے ہیں۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، اپوزیشن سے درخواست ہے کہ ان کے ارکان آئین پڑھ لیا کریں، آئین میں ترمیم لانا کیا غیر آئینی ہے؟۔