(24نیوز)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، انتخابی پروگرام 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کیلئے کاغذات نامزدگی مرکزی سیکرٹریٹ سے وصول کئے جا سکتے ہیں، صوبائی نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کریں، آزاد حیثیت سے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ سے مستثنیٰ ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخاب کیلئے اخراجات کی حد 15 لاکھ مقرر کر دی، ای سی پی کے مطابق امیدوار انتخابی اخراجات کے لئے کسی بھی بینک میں مخصوص اکاو¿نٹ کھلوائیں، امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ اسی بینک اکاؤنٹ سے انتخابی اخراجات کریں۔
سینٹ انتخابات, کاغذات نامزدگی کی فراہمی شروع
Feb 03, 2021 | 23:00:PM