جنسی زیادتی کیس میں گرفتار معروف فٹبالر کو بڑا جھٹکا لگ گیا

Feb 03, 2022 | 01:30:AM
طالبہ، جنسی زیادتی، مانچسٹر یونائیٹڈ، سٹرائیکر میسن گرین ووڈ، نکال دیا گیا،
کیپشن: متاثرہ لڑکی، فٹبالر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹھارہ سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر میسن گرین ووڈ کو ویڈیو گیم فیفا 22 سے بھی نکال دیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر میسن گرین ووڈ کو اتوار کی رات پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ معروف اسٹرائیکر پر 18 سالہ گرل فرینڈ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور تشدد کرنے کا الزام تھا۔20 سالہ میسن گرین ووڈ کی گرل فرینڈ ہیئرٹ روبسن نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں ان کے منہ سے خون نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہیئرٹ روبسن نے فٹبالر پر جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا دھچکا۔۔پارٹی ٹوٹ گئی۔؟!
جنسی زیادتی کا کیس سامنے آنے پر فٹبال کی دنیا کے بڑے ناموں ڈیوڈ ڈی گی، کرسٹیانو رونالڈو اور پال پوگبا نے میسن گرین ووڈ کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا تھا اور اب فیفا22 ویڈیو گیم سے میسن گرین ووڈ کو نکال دیا گیا ہے۔ویڈیو گیم کی میسن گرین ووڈ کی ٹیم ان کے بغیر ایکشن میں نظر آئےگی، حالیہ ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کے بعد میسن اب ایکس باکس، پلے اسٹیشن اور پی سی کے گیمز میں بھی موجود نہیں ہیں۔پولیس کے مطابق میسن گرین ووڈ جمعرات تک ان کی تحویل میں رہیں گے،تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اگر جنسی زیادتی ثابت ہوگئی تو معروف اسٹرائیکر کا کیریئر ختم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر سے علیحدگی کی افواہیں۔۔۔سجل علی کی برداشت جواب دے گئی، سب کھل کر بتا دیا