(24نیوز) کراچی کے علاقے کینٹ سٹیشن کے قریب انڈر پاس میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان مبینہ طور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لاہور سے آیا سنار زیورات بیچ کر رقم بیگ میں ڈال کر رکشے میں جارہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار 4 ملزموں نے رکشے میں رکھا بیگ چھین کر لیا اورفرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت متاثرہ جیولر کے ساتھ اس کا دوست بھی تھا۔ملزموں کو تلاش کرنے کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 11 فروری کو زمین پر بڑی تباہی کا امکان۔۔ ناسا کا انکشاف