بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ۔۔۔امریکی ارکان کانگریس پھٹ پڑے 

Feb 03, 2022 | 10:32:AM

(24نیوز)بھارت میں اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف امریکی ارکان کانگریس پھٹ پڑے ۔ امریکی کانگریس میں بھارتی آئین کی پامالی کے معاملے پرخصوصی بریفنگ دی گئی ۔امریکی ارکان کانگریس نے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سلب ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کیا۔ارکان کانگریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی مذہب اور شہریت کے قوانین سمیت دیگر متعصبانہ اقدامات نے بھارتی سیکولرزم اور جمہوریت کا چہرہ مسخ کردیا۔سنیٹر، سینٹرایڈ مارکی نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارت میں نفرت اور تشدد کو جڑ پکڑنے کا ماحول فراہم کیا۔امریکی سنیٹرز کے مطابق بھارت میں مذہبی منافرت، مساجد سمیت عبادتگاہوں پر حملوں اور آن لائن ہیٹ اسپیچ میں اضافہ ہوا ہے۔ ارکان کانگریس نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت بھارت پر انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے دباو¿ ڈالے سنیٹرز نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پراقلیتوں پرمظالم کیخلاف آواز اٹھانا فرض ہے ۔مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں سکولوں پر فائرنگ کے واقعات تھم نہ سکے۔۔تازہ حملے میں ایک طالب علم ہلاک

مزیدخبریں