پی ایس ایل سیون ۔۔ننھے مداح کا شکوہ ۔۔۔رمیز راجہ نے کیا جواب دیا؟؟

Feb 03, 2022 | 11:06:AM
پی ایس ایل مداح
کیپشن: رمیز راجہ اور پی ایس ایل کا ننھا مداح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے پیش نظر پی ایس ایل سیون میں بچوں کواسٹیڈیم میں اجازت نہ ملنے پر ایک ننھے کرکٹ مداح نے اسٹیڈیم کے باہر چیئر مین پی سی بی سے داخلے کی اجازت نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا جس پر چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے انہیں جواب دیا ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں:سلمان بٹ کی تنقید پر سرفراز احمد بھی میدان میں آگئے ۔۔۔ اہم بیان داغ دیا
پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے گیارہ سالہ ننھے کرکٹ مداح محمد حمزہ فراز کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ رمیز راجہ سے شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ننھے حمزہ فراز نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پی ایس ایل کا کیا فائدہ جس میں بچوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہی نہ ہو۔ننھے مداح کا کہنا تھا کہ ہفتے میں کسی دن تو بچوں کو اسٹیڈیم آنے دیں۔چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ننھے حمزہ کے کرکٹ کے جزبے کو سراہتا ہوں، بدقسمتی سے کورونا کے باعث بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


رمیز راجہ نے کہا کہ یہ ایونٹ بچوں کی وجہ سے ہی سجتا ہے، لیگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہماری آنے والی نسل کو کرکٹ کا شوق ہو اور وہ میدانوں میں آکر اپنے ملک کے نامور کھلاڑیوں کو دیکھیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے بات کی ہے کہ کسی بھی طرح اگر گنجائش نکلتی ہے تو وہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو میدان میں میچز دیکھنے کی اجازت دے دیں 
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں 25 فیصد کرکٹ شائقین کو میدان میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 12 سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش آل راؤنڈر ٹم برسنن نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا