دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے: شیخ رشید

Feb 03, 2022 | 12:51:PM
وزیر داخلہ, شیخ رشید , بلوچستان, 4 جوان شہید ,15 دہشت گرد ہلاک 
کیپشن: وزیر داخلہ شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کےحملے میں 4 جوان شہید اور 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، نوشکی اور پنجگور میں پاک فوج نے حملہ ناکام بنا دیا، نوشکی میں 9 دہشتگرد،، پنجگور میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، ہماری فورسز دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یاد رہے گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں کیمپوں پر حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے، کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔ پنجگور میں دہشتگردوں نے 2 اطراف سے سکیورٹی فورسز کیمپ میں داخلے کی کوشش کی، فورسز کے بروقت ردعمل کی صورت میں دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے: چیف جسٹس