کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کیخلاف بڑا فیصلہ 

Feb 03, 2022 | 13:04:PM
ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کیخلاف بڑا فیصلہ
کیپشن: فوج میں ویکسی نیشن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کورونا  ویکسی نیشن نہ کروانے والے امریکی فوجی ملازمت سے برطرف کردئیے جائیں گے۔ 

یو ایس سیکرٹری آف آرمی کرسٹائن وارمتھ نے کہا ہے کہ ’غیر ویکسین شدہ اہلکار فوجیوں اور ان کے تیار رہنے کی صلاحیت کے لیے خطرہ ہیں۔’ہم ایسے فوجیوں کو فورسز سے علیحدہ کریں گے جو ویکیسن لگوانے سے انکار کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد تین ہزار سے زائد امریکی فوجی ملازمتوں سے فارغ کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارشیں شروع۔۔برف باری بھی ہو گی۔۔موسم کے حوالے سے اہم خبر

 واضح رہے پچھلے ہفتے امریکی فوج کے چھ اعلیٰ افسر جن میں دو بٹالین کمانڈرز بھی شامل تھے، کو ویکیسن لگوانے سے انکار کرنے کی وجہ سے عہدوں سے ہٹا دیا  گیا ہے۔

امریکی بحریہ نے  بھی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے 118 افراد کو برطرف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7۔۔اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج مقابلہ ہو گا

پینٹا گون کے مطابق امریکا کی لگ بھگ 14 لاکھ افراد پر مشتمل فورسز میں سے تقریباً 97 فیصد نے اب تک کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لی ہے۔