بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام۔۔ فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں :عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملے ناکام بنانے پر پاک فوج کی بہادر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور، نوشکی، بلوچستان میں دہشتگرد حملے ناکام بنائے، قوم ہماری حفاظت کرنے اور قربانیاں دینے والی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہے۔ملک کو دہشت گردوں سے پاک کر دیں گے۔
We salute our brave security forces who repulsed terrorist attacks against security forces' camps in Panjgur & Naushki, Balochistan. The nation stands united behind our security forces who continue to give great sacrifices to protect us.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2022
یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں کیمپوں پر حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارے گئے،جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے: چیف جسٹس