کورونا کا پھیلاؤ۔۔سپریم کورٹ کا امتحانات ملتوی کرنے سے انکار 

Feb 03, 2022 | 13:14:PM

(ویب ڈیسک)ہندوستانی سپریم کورٹ نے گیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کردیا ۔عدالت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیسٹ میں تاخیر امیدواروں کے درمیان "افراتفری اور غیر یقینی صورتحال" کا باعث بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے والے فوجیوں کیخلاف بڑا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق گیٹ 2022کو ملتوی کرنے کیلئے بھارت عدالت نے صاف انکار کردیا ۔ عدالت کا کہناتھا کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا، جسٹس اے ایس بوپنا اور ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے گیٹ 2022 کے حوالے سے کیس کی سماعت کی عدالت کوبتایا گیا کہ نو لاکھ طلباء200 مراکز پر ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور حکام نے امتحان کے انعقاد کے لیے کو رونا کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ۔عدالت کو بتایا گیا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کئی ریاستوں میں پھیل چکی ہے ۔ فروری کے شروع میں تیسری لہر میں شدت متوقع ہے اور یہ لہر اپریل تک ختم ہوجائے گی۔ اگر امتحان کی تاریخیں ملتوی نہیں کی جاتی ہیں توکورونا پھیلنے کا شدید خدشہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ۔۔۔امریکی ارکان کانگریس پھٹ پڑے

مزیدخبریں