نواز شریف پاکستان  کب آئیں گے۔۔؟جاوید لطیف نے بتا دیا

Feb 03, 2022 | 13:31:PM
 مسلم لیگ ن ، جاوید لطیف ،سابق وزیر اعظم ، نواز شریف ،پاکستان
کیپشن: لیگی رہنماجاوید لطیف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف  جلدواپس آرہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں وہ پاکستان میں ہوںگے۔

لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ  نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پاکستان میں حکمرانوں کی موجودگی میں بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی تیاری کے وقت عمران خان ہی وزیرِ اعظم تھے۔

جاوید لطیف نے وفاقی وزیر اسد عمر  کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر بھی کہہ چکے ہیں  کہ نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ  انتخابات پتہ نہیں کب ہوں البتہ نواز شریف جلد پاکستان آ جائیں گے۔

 یاد رہے کہ دو روز قبل  نوا زشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی  جس میں  لندن کے ڈاکٹر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سفر سے روک دیا۔ رپورٹ میں ڈاکٹر وں نے کہا ہے کہ نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور علاج کے بغیر پاکستان نہ جائیں۔ نواز شریف کھلی فضا میں چہل قدمی جاری رکھیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے۔ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف مزید بیمار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںبلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام۔۔ فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں :عمران خان