2 اوباشوں کو برقعہ پہن کر لڑکیوں کو تنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔لڑکیوں کا گھر سے پڑھائی کیلئے سکول اور اکیڈمی وغیرہ جانا مشکل ہوگیا ہے۔
لاہور کے علاقے شاد باغ میں برقعہ پہن کر طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ برقعہ پوش ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ طالبات کو ہراساں کرتا تھا۔ شاد باغ پولیس نے دونوں ملزموں حبیب ڈار اور شاہ میر کو گرفتار کیا گیا ہے،دونوں لڑکے برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔
Shadbagh police arrested a boy wearing burqa to pretend himself a girl. He was harassing academy female students. FIR lodged against him. pic.twitter.com/rxAzuoYige
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) February 3, 2022
ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی.. رکشہ سوار کنگال ہو گیا