(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک صارفین کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ یہ کمی عارضی نہیںبلکہ مسلسل فیس بک صارفین کی تعداد کم ہورہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام
فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا نیٹ ورکس نے اکتوبر سے دسمبر 2021 کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزانہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے ۔جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کے مقابلے میں اکتوبر سے دسمبر تک کی سہ ماہی میں کمی آئی اور وہ ایک ارب 93 کروڑ سے کم ہوکر ایک ارب 92 ہو گئی۔رپورٹ میںیہ بھی بتایا گیا کہ آمدنی کی شرح نموبھی کم ہورہی ہے جبکہ اشتہارات دینے والوں نے بھی اپنے اخراجات میں کٹوتی کی ہے۔سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی آئی۔ اتنی بڑی کمپنی کے باعث کمپنی کی مارکیٹ ویلیو سے 200 ارب ڈالرز کا صفایا ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2021 کی آخری سہ ماہی کے دوران فیس بک کو شمالی امریکا میں روزانہ 10 لاکھ صارفین سے محرومی کا سامناکرنا پڑا، یہ وہ خطہ ہے جس سے کمپنی سب سے زیادہ آمدنی اشتہارات کے ذریعے کماتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی کارروائی۔منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام۔کتنی رقم برآمد؟