ہوشیار۔۔ اسکرین شاٹ  لیا تو فیس بک  سب بتا دے گا

Feb 03, 2022 | 15:32:PM
ہوشیار اسکرین شارٹ لیا تو فیس بک سب بتا دیگا
کیپشن: فیس بک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  فیس بکر میسنجر پر اب کسی کی چیٹ کا اسکرین شاٹ لیا تو فیس بک متعلقہ شخص کو اطلاع کرے گا۔

میٹا کی جانب سے جاری بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکرین شاٹ ڈیٹکشن فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرتعلیم پنجاب نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

 فیس بک کے نئے فیچر کے تحت کسی بھی صارف کی چیٹ کا جب اسکرین شاٹ لیا جائے گا تو اُس کے پاس پیغام نوٹی فکیشن کی صورت میں موصول ہوگا۔یہ فیچر صارفین کے لیے اس لیے بھی مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ بے فکر ہوکر کسی سے بھی بات کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی لندن میں مقیم پاکستانی سیاسی رہنما سے ملاقات

فیس بک کے مطابق اسکرین شاٹ کا یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ سمیت ہر قسم کی چیٹ کے لیے دستیاب ہوگا۔

میٹا کا کہنا ہے کہ صارفین مستقبل میں محفوظ چیٹ سسٹم استعمال کر کے خود کو محفوظ کریں تاکہ اگر کوئی بھی مسیج کا اسکرین شاٹ لے تو اُسے آگاہ کردیا جائے۔